avadhnama@gmail.com
9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں
عاقب رضا عرف دائم اعظمی

نور برساتا ہوا یہ چاندکتنی دور ہے
پاس میرے کچھ نہیں عاشق ترا مجبور ہے
ہنس رہی ہےبرق کیوں گلشن کو میرےدیکھ کر
ڈھائے گی کیا یہ قیامت اس لئے مسرورہے
جل رہا ہے کس کا گھر اس عالم افلاس میں
لگتا ہے حاکم یہاں کا پھر نشے میں چور ہے
چھوڑ کر ہر در کو تیرے پاس آیاہوں خدا
یار سے تو ہی ملا بندہ ترا مہجور ہے
بےبسی اور بےکسی نے توڑ دی اس کی کمر
راہ رو عشق اتنا پھر بھی کیوں مغرور ہے
ترک کردے فکر انساں دائمؔ اتنا جان لے
دام دنیا اک سحر ہے ہر کو ئی مسحور ہے





