بغیر مذہبی فرق کے انسانوں کی زندگی بچانا ہمارافرض!آنند دیو مشر ا

0
106

 

(احمد رضا)

سہارنپور.رمضان المبارک کے پیش نظر انتظامی امور سے متعلق جن احتیاطی تدابیر پر علماء حضرات متوجہ کر رہے ہیں امت مسلمہ کو اس پر عمل کرنا چاہئے اسی فکر مندی کے پیش نظر علاقہ بہٹ میں جامعہ ر حمت گھگرولی میں ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں تھانہ بہٹ کے انسپکٹر جناب آنند دیو مشرا اپنی پوری ٹیم کے ساتھ آئے ،میٹنگ میں بولتے ہوئے انسپکٹر موصوف نے کہا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی پوری حفاظت کی جائے اور جو آج ملک کے اندر لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس میں جن باتوں سے احتیاط بتائی جا رہی ہے ان پر ہم سب کو عمل کرتے ہوئے اپنے رمضان کو گزارنا ہے ،انہوں کہا ہمارے نزدیک بغیر کسی مذہبی فرق کے انسانوں کی زندگی بچانا فرض ہے اور ہمیں زیادہ تقویت ملتی ہے اپنی ڈیوٹی کرنے میں جب اس طرح کے ادارے اور افراد ہمارا تعاون کرتے ہیں ،انہوں کہا کہ مجھے اس بات کا اعتراف کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہے کہ اس مدرسہ جامعہ رحمت نے اور اس کے کار کنان نے علاقہ بہٹ میں ہمارا بھر پور تعاون کیا ہے اسی باہمی تعاون کی وجہ سے کافی حد تک بہٹ علاقہ میں ماحول ساز گار ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم ایسی تحریکوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اسی لئے ہم ایسی تعلیمی و سماجی درسگاہ میں آئے ہیں اور یہاں آ کر ہمیں باہمی اخوت و پیار کی فضاء محسوس ہو رہی ہے ۔
میٹنگ میں بولتے ہوئے مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی مہتمم جامعہ ہذا نے کہا کہ انتظامیہ میں آپ جیسے اچھے ذہن کے افراد ہونگے تو یہ پورا سماج ایسی ہی محبت کی فضاء سے آباد رہیگا،موصوف نے کہا کہ ہم ملی کونسل ضلع سہارنپور کی جانب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آ رہا ہے تمام حضرات روزہ ،تلاوت اور تراویح وغیرہ عبادات اپنے علماء کے بتائے ہوئے طریقوں پر کرتے رہیں اور ہم سب اللہ کی طرف متوجہ ہوں اور اپنے جرموں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے معافی مانگے جس سے اللہ کی ناراـضگی دور ہو اوراللہ رب العزت کی رحمت بالخصوص امت مسلمہ اور با لعموم تمام کائنات پر نازل ہو جائے اسی لئے روزوں کا اہتمام، تلاوت کلام اللہ کی کثرت اور صدقہ و خیرات اس ماہ مبارک کے خاص عمل ہیں ۔
موصوف نے کہاکہ جو احتیاطی ہدایات محکمۂ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہیں ان پر عمل کرکے انتظامیہ کا مکمل تعاون کریں ،طبی ہدایات میں سے ایک بہت تدبیر یہ ہے کہ تمام لوگوں کو 24؍ گھنٹے میں سے کم از کم 2؍ گھنٹے اوندھے منہ لیٹ کر سونا چاہئے ،کیونکہ پٹ لیٹ کر سونے سے پھیپڑوں کوسانس لینے میں تقویت ملتی ہے ، یہ تدبیر اس وبائی مرض میں شفاء پانے کیلئے بہت کار گر ثابت ہوگی ا شاء اللہ، آج کی میٹنگ میں ماسٹر محمد یوسف ،سب انسپیکٹر وریندر سنگھ،قاری ارشاد ،قاری نسیم ،مولانا عبد الماجد ،مولانا سفیان ،قاری عبد الباری ،قاری عبد الستار ،چودھری ہاشم ،چودھری طالب وغیرہ حضرات موجود

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here