اس مرتبہ رمضان المبارک نماز اور تلاوت کا اہتمام اپنے گھروں میں کریں:مولانا محمد مجتبیٰ

0
178

عباس عالم پوری


عالم پور (بارہ بنکی)۔ مولانا محمد مجتبیٰ امام جمعہ جامع مسجد عالم پور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ رمضان المبارک خدا کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہر روزہ دار انسان اپنے پروردگار کا مہمان ہوتا ہے ۔ یہ مہینہ انسانوں کے لیے عبادت کرنے کا بہترین مہینہ ہے اورعبادت گذار بندے کے لیئے رحمت وبرکت ومغفرت کا بھی مہینہ ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس مرتبہ مبارک رمضان میں وہ رونق نہیں دیکھنے کو ملے گی کہ جو ہر سال دیکھنے کو ملتی تھی۔ کرنا وائرس جیسے مہلک مرض نے ساری رونق چھین لی اور ہر انسان کو اس کے گھر میں مقید کردیا ہے، لیکن ایسی مشکل گھڑی میں ہمیں رحمت خدا سے مایوس نہ ہو کے اس ماہ کی تمام فضیلتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ مسجد نہ سہی اپنے گھروں میں ہی رہ کر زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کریں اور عبادت کریں اور ہر سال ماہ مبارک رمضان میں جو ہم روزہ دار کے لیے مسجد میں افطاری کا انتظام کرتے تھے وہ اس سال بھی ہمارے عمل میں یوںہونا چاہیے کہ جو افطاری میں رقم خرچ ہوتی تھی اسے اس سال خرچ نہ کرکے کسی غریب کے گھر گھانے کا انتظام کریں اور خدا وند کریم سے دعا کریں کہ اس مہلک مرض کو دنیا سے ختم کردے۔
انھوں نے کہا کہ قابل تعریف ہے ہندوستان کی حکومت کہ اس نے لاک ڈاون کے ذریعہ ہزاروں انسانوں کی حفاظت ہورہی ہے ۔تو آئیے آج ہی سے ہم اس ماہ میں اپنے خدا سے قریب ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کریں ،عبادتیں کریں اور اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے تمام انسانوں کے لیے دعائیں بھی کریں

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here