زویا اخترسلیم-جاوید کی جوڑی پر ڈاکیومنٹری بنائیں گی

0
97

ممبئی، 26 مئی : بالی وڈ ہدایت کار زویا اختر اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنانے جا رہی ہیں زویا اختر دو سال سے اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

زویا اخترسلیم-جاوید کی جوڑی پر ڈاکیومنٹری بنائیں گی

زویا ان کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنائیں گی جس کی تیاری انہوں نے شروع کر دی ہے۔ سلیم-جاوید کی زندگی سے وابستہ تمام ڈاکیومنٹری زویا یکجا کر رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ زویا کو لگتا ہے کہ سلیم-جاوید کی جوڑی نے ہندی فلم انڈسٹری میں رائٹر کو ایک نیا تحفہ دیا ہے اور ان کی حصولیابیاں عوام کے سامنے آنی چاہیئیں۔

زویا پہلے اس ڈاکیومنٹری کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں لیکن اب اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here