صیہونی جارحیت انسانی حقوق اور عالمی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی

0
98

شام نے غاصب صیہونی ٹولے کی جانب سے مسلسل جارحیت کو ملک کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق شام کی وزارت خارجہ جرائم پیشہ غاصب صیہونی ٹولے کی ملک پر حالیہ جارحیت کی مذمت کی۔

جمعے کی صبح شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانانے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صیہونی ٹولے نے ملک کے حماہ شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

صیہونیوں کی اس جارحیت میں کم از کم چار عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ تین مکانات کے مکمل طور سے تباہ ہونے کی بھی خبر ہے۔

غاصب صیہونی ٹولہ شام کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹولوں کی حمایت کے تناظر میں آئے دن اس ملک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فضائی جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔

شام اب تک بارہا اس موضوع سے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کاؤنسل کو آگاہ کر چکا ہے مگر تا حال صیہونی ٹولے کو لگام دینے میں عالمی ادارے ناکام رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here