اور 3 مہینے کےلیے زنجیر سے بندھ گیا نوجوان جوڑا

0
71

ماسکو: یوکرائن کے ایک نوجوان جوڑے نے اس سال محبت کا عالمی دن انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا: انہوں نے تین مہینے کےلیے اپنا ایک ایک ہاتھ، زنجیر کے ذریعے آپس میں باندھ لیا۔

زنجیر باندھنے کی یہ ساری کارروائی یوکرائن کے ’’نیشنل رجسٹر آف ریکارڈز‘‘ کے نمائندے کی موجودگی میں ہوئی۔

الیگزینڈر اور وکٹوریا نامی اس نوجوان جوڑے کے ایک ایک ہاتھ میں زنجیر باندھ کر اور ویلڈنگ کرکے یہ زنجیر بالکل ’’پکی‘‘ کردی گئی۔
اس کے بعد نیشنل رجسٹر آف ریکارڈز کے نمائندے نے میڈیا کے سامنے اس ہتھکڑی پر مہر (سیل) لگاتے ہوئے اس سہ ماہی آزمائش کے شروع ہونے کا اعلان کیا جو 14 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

پیار کی اس انوکھی آزمائش کے بارے میں الیگزینڈر اور وکٹوریا کا کہنا ہے کہ تین مہینے تک ہر وقت، ہر لمحہ اور ’’ہر حالت میں‘‘ ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا وہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ رہ پائیں گے یا نہیں۔

نوجوان جوڑے کے جنون اور لگن میں عوامی دلچسپی اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں نے ان کی کامیابی پر شرطیں لگانا شروع کردی ہیں۔

پچھلے چند دنوں سے یہ نوجوان جوڑا روزانہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرا رہا ہے جبکہ مقامی میڈیا بھی مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ سلسلہ اس آزمائش کی مدت پوری ہونے تک جاری رہے گا۔

ویسے تو ان دونوں کا ارادہ اس آزمائش کو کامیابی سے مکمل کرنے کا ہے لیکن اگر تین مہینے پورے ہونے سے پہلے ان کےلیے ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوگیا تو پھر زنجیر کاٹ کر یہ آزمائش درمیان ہی میں ختم کردی جائے گی۔

نوجوان جوڑے کے جنون اور لگن میں عوامی دلچسپی اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں نے ان کی کامیابی پر شرطیں لگانا شروع کردی ہیں۔

اگر وکٹوریا اور الیگزینڈر اس آزمائش میں کامیاب ہوگئے تو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی محبت کی مناسبت سے ایک نئے اور اچھوتے ریکارڈ کا اضافہ ہوجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here