آپ کو اپنے کام کا پھل ملتا ہے : سابق صدر راہل گاندھی

0
127

نئی دہلی ، 6 اپریل : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں بھگوت گیتا اور رام چرت مانس کے طرز پر ‘کرم’ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آج رافیل جنگی طیارے سودے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ آپ جو بھی کریں گے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

آپ کو اپنے کام کا پھل ملتا ہے : سابق صدر راہل گاندھی

فرانسیسی میڈیا کے رافیل جنگی طیارے کے سودے میں ایک ہندوستانی بچولئے کے رشوت لینے کے معاملے کے انکشاف کرنے کے بعد کانگریس حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہے اور پارٹی نے اس معاملے میں پیر کو خصوصی پریس کانفرنس کرکے مسٹرمودی سے ملک کی عوام کو وضاحت پیش کرنے اور اصل حقائق بتاکر اس پورے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

راہل نے رافیل معاملے میں اس نئے انکشافات کےسلسلے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’کرم کئے کرائے کا بہی کھاتہ ہے۔ اس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here