یوپی میں بھی این آر سی پر کام شروع، کرائی جائے گی ویڈیو ریکارڈنگ، تیار ہو گا فنگر پرنٹ ڈاٹا

0
1637

لکھنئو۔ آسام کی طرز پر اترپردیش میں بھی نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس ( این آر سی) نافذ کرنے پر کام منگل سے شروع ہو جائے گا۔ تیوہاروں سے پہلے ریاست میں غیر قانونی طریقہ سے رہ رہے غیر ملکی شہریوں کی نشان دہی کرنے کی مہم شروع کر دی جائے گی۔

ڈی جی پی دفتر نے اس کی پوری تیاری کر لی ہے۔ منگل کو اس کا مسودہ سبھی اضلاع کے کپتانوں، آئی جی، ڈی آئی جی (رینج) اور سبھی اے ڈی جی ( زون) کو بھیج کر اس پر عمل آوری کی ہدایت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، این آر سی کا جو مسودہ ڈی جی پی دفتر کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے باہر واقع ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور سڑک کے کنارے آباد بستیوں میں یہ مہم چلائی جائے۔ ان بستیوں میں شناختی مہم کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی جائے گی۔ ان بستیوں میں زیادہ تر بنگلہ دیشیوں کے رہنے کا اندازہ ہے۔ اتنا ہی نہیں، تصدیقی عمل کے دوران اگر کوئی شخص اپنا پتہ کسی دیگر ضلع یا ریاست میں بتاتا ہے تو اس کا بھی ڈاٹا تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اگر کوئی اپنی رہائش کا فرضی دستاویز مہیا کراتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، اس کے دستاویز کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

ساتھ ہی اسے یہ دستاویز مہیا کرنے والے بچولیے یا افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ تصدیقی عمل میں نشان زد غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے اس کا فارمیٹ محکمہ داخلہ کو بھیجا جائے گا۔ اسے ملک سے باہر کرنے کے لئے بی ایس ایف کی بھی مدد لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، غیر قانونی طریقے سے رہ رہے غیر ملکی شہریوں کا فنگر پرنٹ لے کر اس کا ڈاٹا تیار کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here