یس بینک پر عارضی پابندی ، کھاتہ دار 50 ہزار ہی نکال سکیں گے

0
258

نئی دہلی 05 مارچ (یواین آئی) حکومت نے نجی شعبے کے یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی لگاتے ہوئے اس دوران کھاتہ داروں کے لئے رقم نکالنے کی حد 50 ہزار روپے طے کر دی ہے۔


وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج شام چھ بجے سے یہ پابندی شروع ہو گئی ہے اور 03 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت میں کھاتہ دار 50 ہزار روپے سے زیادہ نہیں نکال سکیں گے۔

اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے اس بینک میں ایک سے زیادہ کھاتے ہیں تب بھی وہ مجموعی طور پر 50 ہزار روپے ہی نکال سکے گا۔
ریزرو بینک کی درخواست پر وزارت خزانہ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here