Monday, May 12, 2025
spot_img
HomeSliderسعودی عرب کی آئل کمپنی " آرامکو" پر یمن کے ڈرون حملے

سعودی عرب کی آئل کمپنی ” آرامکو” پر یمن کے ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے سعودی عرب کے اندر واقع آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنائے جانے کی خبردی ہے۔

سعودی عرب کی آئل کمپنی " آرامکو" پر یمن کے ڈرون حملے

اطلاعات کے مطابق یحی سریع نے چھے شعبان سے موسوم کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس آپریشن کے دوران سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

المسیرہ نیوز کے مطابق اس کاروائی ميں یمن کے چھے ڈرونز نے بہت باریک بینی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

یحی سریع نے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے تک مسلح افواج کی کارروائياں جاری رہیں گی۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آئل ریفائنری میں آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہيں۔ سعودی عرب نے آئل ریفائنری پرڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

سعودی بندرگاہ پر حملے کے پیچھے یمن کے حوثی باغی: وزارت خارجہ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular