یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر مقر ر

0
143

کلکتہ15مارچ : ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو آج پارٹی نے نائب صدر مقرر کیا ہے

یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر مقر ر

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری سبر تو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پاٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا۔سنہانے 13مارچ کو ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول بھون جاکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یشونت سنہا نے کہا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس میں ملک اور اس کے جمہوری روایات و اقدار کو بچانے کےلئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔
یواین آئی۔نور

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here