بلرام پور اسپتال میں ایکسرے مشین خراب ، مریض پریشان

0
248

لکھنؤ: بلرام پور اسپتال کی ایمرجنسی میں خراب ایکسرے مشین مریضوںکی پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ مشین خراب ہونے سے ایمرجنسی میںآنے والے مریضوںکی جانچ نہیں ہوپارہی ہے۔ ڈاکٹروںکا کہنا ہے اسپتال انتظامیہ کو اس بارے میںمعلوما ت ہے لیکن ابھی تک مشین کو درست کرنے کےلئے کوئی ٹیکنیشین نہیں آیا ہے۔


واضح ہوکہ بلرام پور اسپتال کے ایمرجنسی کے مریض ان دنوں ریڈیولوجی محکمہ میں ایکسرے کرانے جارہے ہیں جس کے سبب ایمرجنسی کی ایکسرے مشین گزشتہ دس روز سے خراب ہے۔ دس دنوں سے ہی ذمہ دار ان کو اس کی اطلاع ہے لیکن اسپتال انتظامیہ نے متبادل انتظام کرکے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

ایمرجنسی میںآنے والے مریضوںکا ایکسرے کرانے کےلئے ریڈیولوجی شعبہ کے ایکسرے یونٹ میں جانا پڑتا ہے جس سے کئی سنگین مریضوںکو کافی پریشانی ہوتی ہے۔ موقع پر اسٹریچر یا ویل چیئر نہ ملنے سے مریض کو گود میں یا دوسرے ذریعہ سے لے کر جانا پڑرہا ہے۔

اس سے میڈیکولیگل و علاج میں بھی وقت لگ رہا ہے۔ ایمرجنسی میں روزانہ دس سے بارہ مریض ایکسرے کےلئے آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی مریضوںکا بھی ایکسرے کرایا جاتا ہے۔ بھرتی مریضوںکو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آرکے گپتا کا کہنا ہےکہ مشین خراب ہونے کی اطلاع ہے اس کےلئے ایکسرے مشین کی فراہمی کرنے والی کمپنی کے ٹیکنیشینوںکو بلایا گیا ہے۔ کچھ وقت لگ رہا ہے تب تک کےلئے مریضوںکا ایکسرے دوسری جگہ مشین سے کرایا جارہا ہے۔ اب جلد ہی مشین کو درست کرادیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here