بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 2 اپریل (یواین آئی) دنیا کے بیشتر ممالک میں جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اوراس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 46،291 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 9،25،132 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اورمتاثرین کی تعداد بڑھ کر1834 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے۔
سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ میں یہ بیماری شدید شکل اختیار کرچکی ہے.
یہاں کورونا وائرس سے اب تک 4475 افراد ہلاک جبکہ سب سے زیادہ 2،13،372 اس سےمتاثر ہیں۔
کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جہاں مرنے والوں کی تعداد 13،155 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 110،574 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
Also read