عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نوال السعداوی انتقال کر گئیں

0
141

مصر کی عالمی شہرت یافتہ ناول نگار اور تحریک نسواں کی رہنما نوال السعداوی قاہرہ میں انتقال کر گئیں۔ نوال السعداوی کی عمر نواسی برس تھی۔

عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نوال السعداوی انتقال کر گئیں

مقامی میڈیا کے مطابق نوال السعداوی نے عرب دنیا اور خاص طور پر مصر میں خواتین کے حقوق کے لیے تمام عمر جدوجہد کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق خواتین کے حقوق کی جدوجہد کرنے پر انہیں جیل میں ڈالا گیا، قدامت پسندوں کی جانب سے انہیں دھمکیا ں بھی دی گئیں۔

نوال السعداوی عرب خواتین یکجہتی ایسوسی ایشن کی بانی اور صدر تھیں، وہ عرب ایسوسی ایشن برائے انسانی حقوق کی شریک بانی تھیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here