خاتون کا گلا ریت کر قتل- Woman strangled to death

0
88

Woman strangled to death

پرتاپ گڑھ:  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے پربت پور گاوں میں جمعرات کی صبح ایک خاتون کی خون سے لت پت لاش پائی گئی جس کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے ۔
ڈی ایس پی صدر تنوں اپادھیائے نے بتایا کہ پربت پور گاوں کے سمر بہادر پٹیل کی اہلیہ دھنپتّی دیوی (55) بدھ کی شب کھانا کھا کر گھر کے باہرصحن میں چارپائی پر سوئی تھی ،جبکہ گھر کے دیگر اراکین گھر کے اندر سوئے ہوئے تھے ۔جمعرات کی صبح جب اہل خانہ سو کر اٹھے تو دیکھا کہ دھنپتّی کی لاش خون سے لت پت پڑی ہوئی ہے اور گلے پر دھاردارہتھیار کے نشانات ہیں ۔چیخ و پکار پر گاوں کے لوگ وہاں پہونچے ۔
موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہونچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیئے بھیج دی ہے۔
تحقیقات جاری ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here