امام علی النقی (علیہ السلام) کے حکیمانہ اقوال- Wise Sayings of Imam Ali Al-Naqi (as)

0
326

� “جو اللہ سے ڈرے گا لوگ اس سے ڈریں گے اور جو اللہ كی اطاعت كرے گا اس كی اطاعت كی جائے گی، اور جو شخص خالق كی اطاعت كرے گا اسے مخلوقین كی ناراضگی كی كوئی پرواہ نہیں ہو گی اور جو خالق كو ناراض كرے گا وہ مخلوقین كی ناراضگی سے بھی روبرو ہونے كے لائق ہے”۔
� “شب بیداری، نیند كو بے حد لذیذ بنا دیتی ہے اور بھوك غذا كے ذائقہ كو دو چندان كر دیتی ہے”
� جس سے كینہ ركھتے ہو اس سے محبت كی تلاش میں نہ رہو اور جس سے بد گمان ہو اس سے خیر خواہی كی امید نہ ركھو، کیونكہ دوسرے كا دل بھی تمہارے دل كے مانند ہے”
� “حسد نیكیوں كو تباہ كرنے والا ہے، غرور، دشمنی لانے والا ہے، خودبینی، تحصیل علم سے مانع اور پستی و نادانی كی طرف كھینچنے والی ہے اور كنجوسی بڑا مذموم اخلاق ہے، اور لالچ بڑی بری صفت ہے”۔
� “دوسروں کا مذاق اڑانا بے وقوفوں كا شیوہ اور جاہلوں كا پیشہ ہے”۔
� جس پر تمہارا بس نہیں چلتا اس پر غصہ کرنا عاجزی ہے اور جس پر بس چلتا ہے اس پر غصہ کرنا پستی ہے”۔
� ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے ناتوان محبین اور ہماری ولایت كا اقرار كرنے والوں كی سرپرستی كرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے كہ ان كے سر كے تاج سے نور كی شعاعیں نكل رہی ہوں گی”۔
� “لوگوں کی حیثیت دنیا میں مال سے اور آخرت میں اعمال سے ہے”۔
ضضض

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here