ولیمسن کی ڈبل سنچری ، نیوزی لینڈ کے 6/659

0
141

کرائسٹ:  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ورلڈ نمبرون بلے باز کین ولیمسن (238) کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس (157) کی سنچری اننگز اور لوئر آرڈر بلے باز ڈیرل مچل (102 ناٹ آؤٹ) کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن منگل کو پہلی اننگ میں چھ وکٹوں پر 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کردیا اور 362 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی ٹیم دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر آٹھ رنز بناچکی ہے اور اس وقت وہ 354 رنز سے پیچھے ہے۔ عابد علی سات اور محمد عباس ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل تیسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن نے 112 اور نیکولس 89 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستان کے باؤلرز کو خوب پریشان کیا اور چوتھے وکٹ کے لئے ریکارڈ 359 رنوں کی ریکارڈ ساجھیداری کی۔
ولیم سن اور نیکولس نے نیوزی لینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت داری کی جبکہ پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ شراکت داری قائم کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن کرو اور اینڈریو جونز نے سری لنکا کے خلاف 1991 میں ویلنگٹن میں تیسری وکٹ کے لئے 467 رنوں کی شراکت داری کی۔
اس کے بعد 1972 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی وکٹ کے لئے ٹیری جاروس اور گلن ٹرنر کے درمیان 387 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ یہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں دوسری بڑی شراکت داری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here