Thursday, May 15, 2025
spot_img
HomeSliderمیانمارمیں ویکیپیڈیا پر پابندی

میانمارمیں ویکیپیڈیا پر پابندی

نیپڈو،20 فروری : میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران فوج نے ملک کی تمام زبانوں میں ویکیپیڈیا تک رسائی کو روک دیا ہے۔ یہ اطلاع نیٹ بلاک کی مانیٹرنگ سروس نے دی ہے۔

جمعہ کو نیٹ بلاکس نے ٹوئٹ کیا ’’میانمار کی فوج نے انٹرنیٹ پر ویکیپیڈیا تک تمام زبانوں میں رسائی روک دی ہے۔ یہ پابندی میانمار کی فوج کی جانب سے انٹرنیٹ پرعائد پابندی کا ایک حصہ ہے۔‘‘

فوج نے گذشتہ چھ دن سے ملک میں انٹرنیٹ سروس

پر پابندی عائد کردی ہے

نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ فوج نے گذشتہ چھ دن سے ملک میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کردی ہے، قابل ذکراور اہم بات یہ ہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے تختہ پلٹ کر پارلیمنٹ کے منتخب ممبروں کو گرفتار کرلیا۔

فوج نے ایک سال کے لئے ہنگامی حالات نافذ کردی اور اس کے بعد انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔ تب فوج نے میانمار میں ایک سال کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور اس مدت کے آخر میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular