شوہرکو بے ہوش کرکے لڑکوں کے ساتھ بناتی تھی تعلقات، مخالفت کرنے پرکردیا قتل

0
1680

ہردوئی: غلط حرکتوں کی وجہ سےایک لڑکی جومحلے کےلڑکوں سے ناجائز تعلقات بنائے ہوئےتھی، شادی کےبعد بھی اس نے اپنی یہ حرکت جاری رکھی، لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد اس کےشوہرنےاسےگھرسےنکال دیا۔ مائیکے پہنچ کربھی لڑکی نے سب کچھ جاری رکھا۔ اپنے باپ کےکھانے میں نشیلی اشیاء ملا کرانہیں بے ہوش کردیتی تھی اورپھرعاشقی کا سلسلہ شروع ہوتا تھا۔

حالانکہ اس درمیان ایک بارلڑکی کے باپ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورپھراپنی بیٹی اوراس کے عاشق کو پیٹا بھی، جس کے بعد لڑکی واپس اپنے سسرال چلی گئی، لیکن حرکتوں سے بازنہ آنے پرجب اس کے شوہرنےاسے دوبارہ ٹوکا، تب اس نے شوہرکو نشیلی اشیاء کھلا کربے ہوش کردیا اورچارپائی سے باندھ کراس کا بے رحمی سے قتل کردیا۔

معاملہ ہردوئی کے کوتوالی مالواں علاقےکا ہے، یہاں کے رہنے والےعاشق حسین کی شادی سال 2004 میں نوری کی لڑکی کےساتھ ہوئی تھی۔ شادی کےکچھ ہی دنوں کے بعد عاشق حسین نےبیوی نوری کےگھرمیں شکایت کرکےاس کوگھرسے نکال دیا۔

15 سال تک نوری، شوہرسے دوراپنےمائیکے میں رہی۔ حال ہی میں شوہرسےمعافی مانگ کراوردوبارہ غلطی نہ دوہرانےکی بات کہہ کروہ واپس اپنےسسرال پہنچی تھی، لیکن اپنی عادتوں سے مجبورنوری نے جب پھراپنا وہی پرانا رخ اختیارکیا، تواس کےشوہرنےاس باراس کی جم کرمخالفت کی، جس کے بعد نوری نےاپنے شوہرکوکھانے میں نشیلی دوا ڈال کرکھلا کراسے بے ہوش کردیا۔

قتل کو چھپانے کی کوشش

بے ہوشی کی حالت میں نوری نےشوہرکو چارپائی سے باندھ کراینٹ سے مارمارکر اس کا قتل کردیا۔ حالانکہ اس قتل کوچھپانے کی بہت کوشش کی گئی۔ قتل کوحادثہ میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش ہوئی۔ قتل کرنے کے بعد نوری نے اس چارپائی کے حصے کوکاٹ کرچھپا دیا اورجہاں پرمقتول شوہرکا خون گرا تھا، اس جگہ کی مٹی کوکھود کرہٹا دیا، لیکن اس واقعہ کی چشم دید گواہ نوری کی 15 سال کی بیٹی نے سارا رازکھول کررکھ دیا۔

ایک بارپکڑی گئی رنگے ہاتھ

نوری کی بیٹی نے بتایا کہ کس طرح اس کی ماں محلےکے لڑکوں سے ناجائزتعلقات میں ملوث تھی۔ اس کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی ماں اس کے نانا کے کھانے میں نشیلی دوائیں ڈال کرانہیں بے ہوش کردیتی تھی اورپھرمحلےکے لڑکوں کے ساتھ اپنے ہی گھرمیں ناجائز تعلقات بنا تی تھی۔

حالانکہ ایک باراس کے نانا نےاس کی ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھراس کی زبردست پٹائی کردی۔ اس کے بعد نوری نے دوبارہ سے اپنے شوہرعاشق حسین کے پاس واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

سرپرکیا بے رحمی سے حملہ اورکردیا قتل

سسرال آنے کے بعد بھی اس کےعاشقوں نے یہاں بھی آنا جانا نہیں چھوڑا۔ اس بات پراس کے والد نے جب اس کی ماں کو پھٹکار لگائی تواس بات سے ناراض اس کی ماں نےاس کے باپ کے رات کے کھانے میں نشیلی دوا ملا دی، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ پھراس کو چارپائی سے باندھ کرگھرمیں رکھی اینٹ سےاس کے سرپربے رحمی سے حملہ کرکے مارڈالا۔

بیٹی سے جب سختی سے ہوئی پوچھ گچھ

حادثہ کی اطلاع پاکرپولیس جب موقع پرپہنچی تھی تواس نے وہاں پرکچھ مقامات سے مٹی کو اوپرسے ہٹا پایا۔ وہیں ایک چارپائی کی رسی کٹی ہوئی دیکھی اورایک جگہ خون کو لیپا ہوا دیکھا، جس کے بعد پولیس کو شک ہوا اوراس نے نوری کی بیٹی سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تواس نے اپنی ماں کی ساری کرتوت بیاں کرڈالی۔ اس کے بعد نوری کو حراست میں لےلیا تواس نے بھی اپنا گناہ قبول کرلیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here