جب مجھے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات میں اعتراض نہیں تو لوگوں کو کیوں؟

0
224

امریکی ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ 22 سالہ کیملا مورون نے کہا ہے کہ جب انہیں خود سے 23 سال بڑے مرد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟

ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل کیملا مورون نے اب تک صرف 4 فلموں میں ہی اداکاری کی ہے، تاہم لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔

کیملا مورون نے ماڈلنگ کے کیریئر سے قبل ہی اداکاری شروع کی تھی، تاہم انہیں شہرت ماڈلنگ سے ملی۔

لیکن ماڈلنگ و اداکاری سے زیادہ انہیں اس وقت شہرت ملی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے خود سے 23 سال بڑے 45 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے۔

نوجوان ماڈل کو ادھیڑ عمر اداکار سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

کیملا مورون اور لیو نارڈو ڈی کیپریو کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے پر پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی بار خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here