پریتی زنٹا نے 34 بیٹیوں کو گود کیوں لیا تھا؟

0
139

اپنی 46 ویں سالگرہ کے موقع پربالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے آج سے 13سال قبل 2009 میں 34 بیٹیوں کو ایک ساتھ گود لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پریتی زنٹا کی پیدائش31 جنوری 1975 میں ہما چل پردیش کے شہر شملہ میں ہوئی تھی۔

پریتی کا بچپن بے حد مشکلات میں گزرا لیکن ان مشکلات سے لڑ کر انہوں نے اپنا ایک خاص مقام بنایا۔ پریتی زنٹا نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی

90 کی دہائی کی سب سے مقبول ترین اداکارہ پریتی زنٹا نے دو روز قبل اپنی 46 ویں سالگرہ منا ئی، اس موقع پر انہوں نےپہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ جب اُن کی عمر 15 سال تھی تو اُن کے ماں اور باپ کی موت ہوگئی۔

والدین کے جانے کے بعد پریتی زنٹا نے یہ محسوس کیا کہ اُن کے لیے اکیلے رہنا بہت مشکل ہے، اس لیے انہوں نے 34 بیٹیوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ 13 سال کی تھیں تب اُن کے والد درگانند زنٹا کی ایک کار حادثے میں موت ہو گئی تھی اور اسی حادثے میں اُن کی ماں بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ اُن کی والدہ 2 سالوں تک بیڈ پر رہیں اور جب پریتی 15 سال کی ہوئیں تو ماں کا سایہ بھی ان کے سر سے اُٹھ گیا۔

اداکارہ پریتی زنٹا کو بچپن کے دن یاد آگئے- پریتی زنٹا نے اس کے بعد اپنی راہ خود بنانے کی ٹھان لی اور ماں باپ کی موت کے بعد وہ کمزور پڑنے کی بجائے اور مضبوط ہو گئیں۔ وہ ہمیشہ سے ہی وقت کی پابند رہی ہیں اور نجی زندگی میں بے حد سادہ رہتی ہیں۔

ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے آج سے 13سال قبل سال 2009 میں رشی کیس سے 34 یتیم بچیوں کو ایک ساتھ گود لیا تھا، وہ ان بچیوں کا پورا خرچہ خود اُٹھاتی ہیں اور سال میں دو بار اُن سے ملنے بھی ضرور جاتی ہیں۔

پریتی زنٹا کی شادی سال 2016 میں اُن کے غیرملکی بوائے فرینڈ جین گڈنائف کے ساتھ ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here