ڈبلیو ایچ او کا ہندوستان میں آیوروید کا عالمی مرکز بنانے پر زور

0
88

نئی دہلی ، 20 فروری : وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (آیو ڈبلیو ایچ او) روایتی طبی نظام کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان میں آیور وید کا عالمی مرکز قائم کرنا چاہتا ہے

مسٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پتنجلی کی کورونا کی دوا کورو نل کو جاری کر نے کے موقع پر یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی سے آیور وید کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات کی تھی جس میں انہوں نے ہندوستان کو اس کا عالمی مرکز بنانے پر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2000 میں عالمی ادارۂ صحت کا ایک اجلاس جاپان میں منعقد ہوا ، جس میں 21 ویں صدی میں طبی ہدف کو حاصل کرنے میں روایتی طبی نظام اہم بتایا گیا تھا ۔ اس کے لئے آیورویدک طریقۂ علاج کو فروغ دینے اور اس پر سائنسی تحقیق پر زور دینے کی سفارش کی گئی تھی ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے آیور وید کو تسلیم کیا ہے ۔ لوگوں کو صحت مند بنانے میں آیورویدک ادویات کے کردار پر شک نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اتھروید اور چرک سمہتا میں آیور وید پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چھٹی صدی میں آیور وید کا چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا ۔ بعد میں فارسی اور یورپی زبانوں میں بھی یہ کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں برطانوی حکومت کے دوران ہندوستانی نظام طب کو فروغ نہیں دیا گیا ۔ دہلی میں انہوں نے آیور وید پر تحقیق کے لئے ایک مرکز قائم کیا تھا ، لیکن بعد میں سرکاروں نے اس پر توجہ نہیں دی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here