سفید فام پولیس آفیسر سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں مجرم قرار

0
129

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس آفیسر کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 12 رکنی جیوری نے 45 سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا ہے فیصلہ سنانے کے بعد اسے عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا اور اب اسے کئی سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

جارج فلائیڈ قتل کیس کا ٹرائل تین ہفتے جاری رہا، فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے نعرے لگائے۔ نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر ریلی نکالی گئی، شرکا نے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ نیویارک کے علاقے بروک لین میں فیصلہ پر مارچ کیا گیا۔

جارج فلائیڈ کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ 25 مئی 2020 میں پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلوئیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس کے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائیڈ بے حرکت ہو گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here