سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کہاں ہوگا

0
365

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور چونکہ مختلف ممالک میں دن کے اوقات مختلف ہوتے ہیں لہٰذا ہر ملک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق رواں سال گرین لینڈ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں دنیا کا طویل ترین روزہ ہوگا جس کا دورانیہ 19سے 20گھنٹے ہو گا۔ آئس لینڈمیں بھی روزہ 19سے 20گھنٹے کا ہو گا۔

سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کہاں ہوگا

فن لینڈ میں 18سے 19گھنٹے، سویڈن، سکاٹ لینڈ، ناروے، ڈنمارک اور روس میں 17سے 18گھنٹے اور جرمنی میں روزہ 16سے 17گھنٹے کا ہو گا۔

رواں سال گرین لینڈ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں دنیا کا طویل ترین روزہ ہوگا جس کا دورانیہ 19سے 20گھنٹے ہو گا۔ آئس لینڈمیں بھی روزہ 19سے 20گھنٹے کا ہو گا۔

نیدرلینڈ، پولینڈ، برطانیہ، فرانس، قازقستان، بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی روزہ16سے 17گھنٹے کا ہو گا۔ رومانیہ، کینیڈا، بلغاریہ، اٹلی، سپین، پرتگال، یونان، چین، امریکہ، شمالی کوریا اور ترکی میں 15سے 16گھنٹے، مراکش، جاپان، پاکستان، ایران، عراق، لبنان، شام، مصر، اسرائیل، کویت، فلسطین، بھارت، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش، اومان، افغانستان، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14سے 15گھنٹے کا ہو گا۔

یمن، ایتھوپیا، سینیگال، نائیجیریا، سری لنکا، تھائی لینڈ، سوڈان، ملائیشیائ، سنگاپوراور کینیامیں 13سے 14گھنٹے، انگولا، انڈونیشیائ، برازیل اور زمباوے میں 12سے 13گھنٹے، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، پیراگوئے، یوراگوئے، آسٹریلیا، چلی اور نیوزی لینڈ روزے کا دورانیہ سب سے کم 11سے 12گھنٹے رہے گا۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں ہر ملک کے دارالحکومت میں روزے کا دورانیہ بیان کیا گیا ہے۔ممالک کے دیگر خطوں میں روزے کے دورانیے میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here