شمالی کوریا کے سربراہ کی اہلیہ طویل عرصہ کہاں غائب تھیں؟

0
94

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کی اہلیہ طویل مدت بعد منظرِ عام پر آگئیں، اس سے قبل ان کی اہلیہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کے اوائل سے منظر سے غائب کم جونگ اُن کی اہلیہ ری سول جیو نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

تقریب کم جونگ اُن کے والد کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

شوہر کے ساتھ تقریبات میں ساتھ جانے والی ری سول جیو کے طویل مدت سے منظر عام سے غائب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا اور صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سامنے نہیں آرہی تھیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز نہیں ہیں لیکن بعض بین الاقوامی ماہرین نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here