کیا بنایا جائے سحری و افطار میں

0
108

رمضان المبارک کے حوالے سے 2ہزار سے زائد شہریوں کی آراء پر مبنی ایک سروے کے مطابق افطاری میں پانی کے بعد 47فیصد نے لال شربت کو سب سےزیادہ پسند کیا جبکہ 34فیصد نے لیموں پانی اور 16 فیصد نے چائےکو افطاری میں ترجیح دی۔ سحری میں ویسے تو کھجلا پھینی اور پراٹھے شوق سے کھائے جاتے ہیں، تاہم سروے میں72فیصد پاکستانیوں نے سالن اور 50 فیصد نے روٹی کھانے کا کہا۔ تاہم کئی لوگ سحری میں مختلف طرح کے آملیٹ، کباب، دہی، لسّی اور ملک شیک بھی نوش فرماتے ہیں۔

کیا بنایا جائے سحری و افطار میں

آجکل موسمی پھل کے لحاظ سے اسٹرابیری، کیلے اور کھجور کا ملک شیک خاص طور سے پیا جارہا ہے۔ خواتین گھر والوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے تمام کھانے خاص گھر پر تیار کرتی ہیں۔ سحروافطار میں بنائے جانے والے چندکھانوں اور مشروبات کی ترکیبیں قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

پھینی

مکھن کیلئے اجزاء

گھی۔ آدھا کلو

یونی پف۔ آدھا کلو

ڈو کیلئے اجزاء:

میدہ: آدھا کلو

پانی: ایک کپ یا حسبِ ضرورت

تیل: فرائی کرنے کے لئے

ترکیب:

گھی اور یونی پف کو فرائی پین میں دس منٹ گرم کریں۔ پھر ایک گھنٹہ اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے (نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا تیل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں)۔ ڈو بنانے کے لئے میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے، بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔ ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل میں گھمائیں اور اب اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر ہاتھوں سے گولائی میں اس طرح رول کریں کہ چار گول رول بن جائیں۔ اب ان رولز کو پیڑے کے سائز میں کاٹ لیں۔ پھر پراٹھے کے پیڑے کی طرح اس کے پیڑے بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد انہیں ہاتھوں سے بیل لیں اور کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔ لیجیے پھینی گرما گرم دودھ میں کھانے کے لیے تیار ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here