بحراوقیانوس تنہا پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون کا ریکارڈ بنانے والی 21 سالہ جیسمین ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سفر کے دوران صرف چاکلیٹ اور بسکٹس کھائے۔ جیسمین ہیریسن کا بحرِ اوقیانوس پار کرنے کے لیے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ انہوں نے 70 دنوں کے دورانیے میں صرف چاکلیٹ اور بسکٹ کھا کر گزارا کیا، اس دوران انہوں نے کم ازکم 40 کلو چاکلیٹ کھائی ہے ۔‘
جیسمین ہیریسن نے اپنے اس سفر سے متعلق مزید کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ اُن کا یہ کارنامہ دوسروں کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دے گا۔‘
واضح رہے کہ شمالی یارکشائر کی 21 سالہ سوئمنگ ٹیچر جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم ٹیچر اور پارٹ ٹائم بار ٹینڈر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں ’کینری آئی لینڈ‘ میں ’لا گومیرا‘ کے ساحل سے کیا تھا۔
جیسمین تین ہزار میل کا سفر صرف 70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کر کے ’اینٹی گا‘ پہنچیں۔