کیا خاص بات ہے سب سے مہنگے اور منفرد ڈیجیٹل کولاج میں ؟

0
140

پینٹنگز اور فن پاروں کی بڑی رقم کے عوض فروخت کے بارے میں تو ہم نے سنا ہی ہے لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو کمپیوٹر پر نظر آنے والے آرٹ ورک کے لیے بھی کروڑوں دینے کو تیار ہیں۔

کیا خاص بات ہے سب سے مہنگے اور منفرد ڈیجیٹل کولاج میں ؟
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ میں بیپل نامی ایک آرٹسٹ نے اپنا کمپیوٹر پر بنایا ہوا فن پارہ 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالرر میں نیلام کیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 10 ارب 85 کروڑ بنتی ہے جبکہ ‘ایوری ڈیز – دا فرسٹ 5000 ڈیز’ نامی ڈیجیٹل کولاج اس نوعیت کا سب سے مہنگا منفرد فن پارہ ہے۔

کرسٹیز نامی نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیپل جن کا اصلی نام مائیک انکلمین ہے اب ان تین اعلیٰ زندہ فن کاروں میں سے ہیں۔

ان کے علاوہ مشہور ہونے والے آرٹسٹس کے نام جیف کونز اور ڈیوڈ ہاکنی ہیں جبکہ 39 سالہ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ان کا کام کمپیوٹر پر تصاویر کے فارمیٹ جے پیگ پر ہے اور کسی بھی کینوس پر بنے فن پارے جیسا ہی ہے۔

آرٹسٹ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے زائد کے عرصے سے آرٹسٹ فن پارے بنانے کے لیے ہارڈویئر اور سافٹ وئیر کا استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ پر اس کو پھیلا رہے ہیں ، اب این ایف ٹی نامی ٹیکنالوجی سے ایسا کرنا ممکن بن گیا ہے۔

واضح رہے آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ ہم آرٹ کی تاریخ میں اگلے باب کا آغاز دیکھ رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here