چینی کھانے کے علاوہ اور کس کام آسکتی ہے؟

0
212

چینی کچن میں ہر وقت موجود رہنے والی چیزوں میں سے ایک ہے کیونکہ میٹھا کھانا کسے پسند نہیں ہوتا جبکہ چائے بھی اس کے بغیر اکثر افراد کو بے مزہ لگتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی میٹھا کھانے کی تسکین سے ہٹ کر بھی بہت کچھ ایسا کرسکتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

داغ دھبوں سے نجات دلانے سے لے کر بیوٹی ٹریٹمنٹ تک، چینی کو مختلف مسائل سے نجات دلانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہزاروں روپے کا خرچہ بچایا جاسکتا ہے۔

بال جگمگائیں
ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

داغ دھبوں کی صفائی
چینی اور گرم پانی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے داغ دھبوں پر لگائیں۔ اس مکسچر کو ایک سے دو گھنٹے تک کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر کپڑے کو معمول کے مطابق دھولیں۔

زخموں کو مندمل کرنا
مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق چینی کو زخموں پر دھونے اور ڈریسنگ سے پہلے چھڑکنا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتا ہے، جو زخموں کو جلد ٹھیک نہیں ہونے دیتے۔ بیکٹریا کو نشوونما کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ چینی زخم میں سے پانی کو کھینچ لیتی ہے۔

زبان کی جلن سے نجات
گرم چائے یا کھانے نے زبان کو جلا دیا ہے، اگر ایسا تجربہ ہو تو چٹکی بھر چینی کو چوس لیں، اس سے فوری ریلیف میں مدد ملے گی۔

شہد کی مکھیوں اور کیڑوں کے ڈنک کے خلاف موثر
شہد کی مکھیوں کے ڈنگ یا کیڑوں کا کاٹنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، اس سے نجات کے لیے چینی اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔

ہچکیوں کا علاج
ایک چمچ چینی کھانا ہچکیوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لپ اسٹک کو دیر تک برقرار رکھے
تھوڑی سی چینی کو ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے کے بعد چھڑکیں، ایک منٹ تک انتظار کریں اور پھر کھالیں۔ چینی لپ اسٹک میں موجود نمی کو چوس لے گی اور اس کی رنگت کو بھی بہتر کردے گی۔

گلدان میں پھولوں کی زندگی بڑھائے
تین چائے کے چمچ چینی کو دو چمچ سرکے کے ساتھ گرم پانی میں ملائیں اور پھر گلدان میں ڈال دیں۔ چینی پھولوں کی جڑوں کو غذا فراہم کرے گی جبکہ سرکہ بیکٹریا کی روک تھام کرے گا۔

کیڑوں اور لال بیگ سے نجات
چینی اور بیکنگ پاﺅڈر کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو ہر اس جگہ پر چھڑک دیں جہاں کیڑوں یا لال بیگوں کی موجودگی کا شبہ ہو، چینی کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی جبکہ بیکنگ پاﺅڈر ان کا خاتمہ کرے گا۔ اسی طرح ایک چمچ چینی کو ایک چمچ سہاگے کے ساتھ ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر پر روٹی کو بھگو دیں۔ روئی کے ان ٹکڑوں کو کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر بکھیردیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here