ڈبلیو ایچ او ٹیم کی ووہان کے اسپتال کے طبی عملے سے ملاقات

0
54

کورونا وائرس کی ابتداء اور نکتہ آغاز کی تفتیش کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی ٹیم ووہان کی مارکیٹ پہنچ گئی۔

چین میں موجود ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا، ووہان کی اسی مارکیٹ سے ممکنہ طور پر کورونا وباء کی ابتداء اور پھیلاؤ کی اطلاعات ہیں۔

چینی حکام نے مارکیٹ کو پچھلے سال جنوری سے سیل کیا ہوا ہے، ڈبلیوایچ او کی ٹیم نے گزشتہ دو روز کے دورن اسپتالوں اور نمائشی سینٹر کا دورہ کیاہے۔

تفتیشی ٹیم دو ہفتوں کے دوران مزید اسپتالوں، لیبس اور مارکیٹس کا دورہ کرے گی۔

ڈبلیوایچ او کی ٹیم کورونا وائرس کی ابتداء کی تحقیقات کے لیے ووہان کے دورے پر ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here