20 برس بعد فلسطینی کی رہائی پر والہانہ استقبال

0
85

اسرائیلی فوج کی حراست میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینی کی20 سال بعد رہائی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

20 برس بعد فلسطینی کی رہائی پر والہانہ استقبال

 فلسطینی کی 20 سال بعد رہائی پر اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنور کر شوہر کا استقبال کیا، مجد بربر کے خاندان سے ملاپ کے منظر نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے پُرنم کردیں۔

اسرائیلی فوج کی زیرحراست فلسطینی کی 20 سال بعد رہائی پر اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنور کر شوہر کا استقبال کیا، مجد بربر کے خاندان سے ملاپ کے منظر نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے پُرنم کردیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مجد بربر کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے الزام میں دو ہزار ایک میں بیس سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

سزا کے وقت مجد بربر کی بیٹی پندرہ دن کی اور بیٹا چار سال کا تھا۔

فلسطین میں ہزاروں خاندان اسرائیل کی قید میں موجود اپنے پیاروں سے ایسے ہی ملاپ کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون رہنما کو دو سال قید کی سزا

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجواں کوشہید کردیا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here