عراق میں اربعین حسینی مارچ کا آغاز

0
245

عراق میں اربعین حسینی کی مناسبت سےاس ملک کے جنوبی علاقوں سے اربعین ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عراق اور ایران میں زائرین حسینی کی خدمات اور سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں اربعین حسینی کی مناسبت سےاس ملک کے جنوبی علاقوں سے اربعین ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عراق اور ایران میں زائرین حسینی کی خدمات اور سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس محرم الحرام کی تاریخ ہی وہ تاریخ ہے جب اسیران کربلا کا لٹا ہوا قافلہ شام پہنچا تھا ۔

اور اسی کی یاد میں عراق میں اربعین حسینی کے عظیم الشان ملین مارچ کا آغاز ہو گیا ہے۔

بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہے ۔ اربعین حسینی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کا جم غفیر عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچتا ہے۔

عراق کے سرکاری ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ برس تقریبا چودہ ملین زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کی تھی۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ بابل کے شمالی علاقوں میں گشت اورممکنہ طور پر روپوش دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے اربعین سیکورٹی پلان پرعمل شروع کردیا ہے۔

عراقی میڈیا ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی کے مرکزی فرات کمان کے سربراہ علی الحمدانی نے سنیچر کو اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں جرف النصر کے علاقے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کیاجائےگا ۔

انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد اربعین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔علی الحمدانی نے بتایا کہ اربعین سیکورٹی پلان کے تعلق سے الحشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی دستوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے پیدل کربلاروانہ ہونے والا عزاداروں کا پہلادستہ بصرہ کے علاقے راس البشہ سے روانہ ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کے پیدل کارواں کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ نجف کربلا ملین مارچ میں عراقیوں کے علاوہ ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔

درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ پولیس کے سربراہ جنرل حسین اشتری نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے تیس ہزار پولیس اہلکاروں کی آمادگی کی خبر دی ہے۔

جنرل حسین اشتری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی میں سیکورٹی اور زائرین کی رفت و آمد میں سہولیات فراہم کرنا محکمہ پولیس کی ترجیحات میں سے ہے کہا کہ پولیس انتظامیہ نے اربعین حسینی کے عظیم و روحانی اجتماع کے لئے ضروری انتظامات کر لئے ہیں اور اس ذمہ داری کو پوری طرح سے نبھائے گی ۔

ایران کے محکمہ پولیس کے سربراہ جنرل حسین اشتری نے اس سال اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد میں اضافے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ زائرین کی خدمت کے لئے پہلے سے زیادہ تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here