گونڈہ: بارش وژالہ باری سے فصلوں کو ہوا نقصان

0
244

گونڈہ :25 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے مختلف علاقوں میں ہوئی ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان سے کسانوں کے چہروں پر تشویش کی لہریں دوڑ گئیں۔بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بھرگیا ہے ۔

بجلی کی سپلائی متأثرہونے سے عام زندگی پر کافی متأثر ہوئی ہے ۔کسان دیپک نے بتایا کہ پیر کی دیر رات اچانک بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے سرسوں، گیہوں، ارہر، چنا، مٹر اور دیگر فصلوں کا کافی نقصان ہوا ہے ۔ایس ڈی ایم راکیش سنگھ کے مطابق ضلع میں بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں زیادہ نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی علاقوں میں پانی نکالنے اور بجلی سپلائی کو صحیح کرنے کا نظم کیا جارہا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here