ہم نے کافی خراب کرکٹ کھیلی : ٹم پین

0
112

میلبورن:  ہندوستان کے ہاتھوں دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ملی آٹھ وکٹ کی زبردست شکست سے مایوس آسٹریلیا کے کپتان ٹیم پین نے منگل کے روز کہا کہ ہماری ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کپتان پین نے چوتھے ہی دن ملی شکست کے بعد کہا ’’ ہم بہت مایوس ہیں۔ ہم نے چاروں دن خراب اور سست رویہ سے کرکٹ کھیلا۔ ٹیم انڈیا کو جیت کا کریڈٹ دینا ہوگا جس نے ہمیں بلے ،گیند اور یہاں تک کہ فیلڈنگ میں بھی غلطیوں کے لئے مجبور کیا‘‘۔
کپتان نے کہا،’’ جب آپ ایک بہترین ٹیم کے خلاف ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ آپ کو بہت مہنگا پڑتا ہے لیکن پھر سے ہندوستانی ٹیم کو کریڈٹ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیں مسلسل دباؤ میں رکھا۔ ہماری ٹیم میں بلے بازی ایک مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کیمرون گرین نے اپنی قابلیت دکھائی اور یہ سب نے دیکھا بھی ہے۔ جیسے جیسے وہ اور میچ کھیلیں گے اور بہتر ہوجاتے جائیں گے جو دلچسپ ہوگا۔ آئندہ میچوں میں ہم واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کے لئے جائیں لیکن زیادہ تر کھلاڑی ساتھ ہی رہیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here