واشنگٹن ، 10 مارچ : امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور یوروپی یونین کو ماحولیات سے متعلق امور میں باہمی تعاون بڑھانا چاہئے۔
منگل کو بروسیلز کے اپنے دورے کے دوران مسٹر کیری نے کہا ’’میں یہاں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یوروپ میں ماحولیات پر تعاون کے لئے بات چیت کی تجدید کرنے آیا ہوں ، جو کہ غیر معمولی بات ہے، ہم نے پیرس معاہدے کی قیادت کی تھی‘‘۔
The United States is back. I’m in Brussels today to discuss U.S.-EU leadership in addressing the climate crisis with President @vonderleyen, HR/VP @JosepBorrellF and EVP @TimmermansEU. pic.twitter.com/lG4zQcQ2lx
— Special Presidential Envoy John Kerry (@ClimateEnvoy) March 9, 2021
انہوں نے مزید کہا ’’لوگوں کو اب زیادہ مضبوط ہونا چاہئے۔ ہمیں ایک غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے کیوں کہ سائنس چیخ رہا ہے ، ہر سال اس کے ثبوت بڑھ رہے ہیں‘‘۔