قرآن پاک پر وسیم رضوی کا بیان محض بکواس: شہنواز- Wasim Rizvi’s statement on Holy Quran is just nonsense: Shahnawaz

0
117

پٹنہ:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے وسیم رضوی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض بکواس قرار دیا اور سخت اعتراض کیا۔

مسٹر حسین نے منگل کے روز یہاں کہا،’قرآن شریف سے کوئی بھی ’آیت‘ ہٹائے جانے کی بابت مسٹر رضوی کی (ناپاک) سوچ سے متفق نہیں ہے۔ بی جے پی قرآن شریف سمیت تمام پاکیزہ کتابوں کا احترام کرتی ہے اور کسی طرح کے بکواس اور چھیڑچھاڑ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ اس طرح کے بکواس کی جتنی بھی سخت مذمت کی جائے‘ وہ کم ہے‘۔

قومی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سے مسٹر رضوی کا دور دور تک کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے رضوی کے بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here