وارنر اور ایبوٹ دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

0
116

میلبورن،  آسٹریلیا کے سلامی لے باز ڈیوڈ وارنر اور تیزگیندباز سین ایبوٹ ہندوستان کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ مقابلے سے چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے وارنر کو ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کمر میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ محدود اووروں کی سیریز اور پہلے ٹسٹ سے باہر رہے تھے جبکہ سین ایبوٹ کو ہندوستان اے کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وارنر اور ایباٹ نے بایوسیفٹی پروٹوکال (بایوببل ) کے باہر وقت گزارا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کا پروٹوکال باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے دونوں کو ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ دونوں کھلاڑی سڈنی سے میلبورن کا سفر کریں گے۔

وارنر اور ایبوٹ سڈنی میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے بیچ میلبورن کے لئے روانہ ہوں گے۔ سڈنی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے سات جنوری سے سڈنی ٹسٹ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں اور ایسا کہا جارہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سڈنی کی جگہ میلبورن میں تیسرا ٹیسٹ کرانے پر غور کررہے ہیں۔حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے دونوں ٹیموں کے مابین میلبورن میں کھیلا جانا ہے۔

یواین آئی۔ م س

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here