Friday, August 29, 2025
spot_img
HomeSliderسیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ 5 ریاستوں میں ووٹنگ

سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ 5 ریاستوں میں ووٹنگ

نئی دہلی ، 6 اپریل : سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔

ریاست تمل ناڈو میں آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 232 نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ کانڈنور اسمبلی میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ووٹ دیا۔

اسی دوران اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ دیا۔ اسی کے ساتھ ہی مرکز کے زیر کنٹرول پڈوچیری کی 30 ​​نشستوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔وہیں مغربی بنگال میں تیسرے مرحلہ کے لئے 31 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے ۔ آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

ریاست تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ جبکہ بنگال میں آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے، آسام میں آج ووٹنگ کا تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular