سوئیٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کیلئے ووٹنگ شروع

0
143

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں عوام مقامات پر حجاب پر پابندی عائد کیے جانے پر ووٹنگ کی جارہی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کے اس اقدام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

سوئیٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کیلئے ووٹنگ شروع

ووٹنگ مہم کا عنوان بنیاد پرست اسلام کو روکو!” اور “انتہا پسندی رکو!” کے نام سے ہے جس میں ایک سیاہ فام خاتون کو نقاب میں دکھایا گیا ہے۔

حکومت کے اس اسلام متنفر اقدام کیخلاف حریف پوسٹرز میں اس اقدام کو ایک بے ہودہ ، بیکار اور اسلامو فوبیا قرار دیا گیا ہے۔

دائیں بازو کی سوئس پیپلز پارٹی (ایس وی پی) کی مہم کے ترجمان جین لوک ایڈور نے اسلامی اقدار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہذیب کا سوال ہے۔ آزاد مرد اور خواتین اپنے آپ کو بے نقاب چہروں کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ نقاب اسلام کی ایک انتہا پسند شکل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوش قسمتی سے سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے والی خواتین کم ہیں تاہم اس سے پہلے کہ مسئلہ قابو سے باہر ہوجائے، اس سے فوراً نمٹنا چاہیے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here