وراٹ کوہلی آئی سی سی کی دہائی کے بہترین کھلاڑی اور ون ڈے کرکٹر

0
184

دبئی: ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دہائی کا بہترین کھلاڑی اور ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیاجبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی نےکھیل جذبہ کے ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی نے پیر کے روز دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے انفرادی ایوارڈ کا اعلان کیا۔ آئی سی سی نے اتوار کے روز دہائی کی مرد ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اور خواتین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی نے ٹویٹر پر بتایا ’’ وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی دہائی کے بہترین کھلاڑی ہونے کا سرگارفیلڈ سوبرس ایوراڈ جیت لیا ہے۔‘‘
وراٹ نے اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں کو ملا کر سب سے زیادہ 20396 رن بنائے ہیں۔ وراٹ نے دہائی میں سب سے زیادہ سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ وراٹ نے اس دوران 66 سنچری اور 94 نصف سنچری مکمل کی۔ 70 سے زائد اننگز کھیلنے والے کرکٹروں میں ان کا اوسط بھی زیادہ 59.97 رہا۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی 2011 کا ون ڈے عالمی کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا بھی حصہ رہے۔
جاری

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here