سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے بعد تشدد

0
98

ڈاکار, 6 مارچ : مغربی افریقی ملک سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما عثمان سونکو کی گرفتاری کے بعد ہوئے تشدد میں مرنے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے جمعہ کو دی ہے۔

سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے بعد تشدد

سینیگال میں جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت ڈاکار سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں لوٹ مار ، توڑپھوڑ اور فائرنگ بھی ہوئی۔

سینیگال کے وزیر داخلہ انٹونی فیلکس عبد الڈیووم نے کہا کہ قانون و انتظام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تخریب کاری اور تشدد کرنے والوں کا جوابدہی طے کیا جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر ڈیووم نے تشدد میں مہلوکین کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here