نئی دہلی: ہندوستانی ستاروں سے سجی کرناٹک پریمیئرلیگ (کے پی ایل) کوبھی اسپاٹ فکسنگ نےاپنےلپیٹ میں لےلیا ہے۔ آئی پی ایل کی طرزپرفرنچائزی بیسڈ لیگ کے پی ایل گزشتہ کچھ وقت سے فکسنگ کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔
اس درمیان ایک بڑی خبرآئی کہ لیگ کی ہبلی ٹائیگرس ٹیم کے وکٹ کیپربلے بازایم وشوناتھن اوربنگلورو بلاسٹرس کے گیند بازی کوچ وینوپرساد کو 2018 کے پی ایل سیزن میں سٹے بازی میں شامل ہونےکے الزام میں بنگلورو کرائم برانچ یونٹ نے گرفتارکیا ہے۔
2008 سیزن میں کرناٹک کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے 33 سال کے وینو پرساد پربھی سٹے بازی میں شامل ہونے کا الزام لگا ہے۔ وہیں 39 سال کے وشوناتھن گزشتہ 20 سالوں سےکلب سرکٹ میں سرگرم ہیں۔
دونوں پر2018 میں بنگلوروبلاسٹرس اوربیلگاوی پینتھرس کے درمیان کھیلےگئے کے پی ایل میچ میں سٹے بازی میں شامل ہونےکا الزام ہے۔ گزشتہ سیزن میں وشوناتھن بلاسٹرس کی طرف سے میدان پراترے تھےاورٹیم کی قیادت رابن اتھپا کررہے تھے۔
سی سی بی کے مطابق، وشوناتھن کوخراب کارکردگی کرنےکےلئے بکیزنے پانچ لاکھ روپئے دیئے تھے۔ پولیس کا الزام ہےکہ وشوناتھن نے اس میچ میں سست رفتارسے بلے بازی کی تھی۔
حالانکہ اس میچ کےاسکوربورڈ پرنظرڈالنے پرپتہ چلتا ہےکہ وشوناتھن نے تب 26 گیندوں پر46 رن بنائےتھےاوررابن اتھپا کی قیادت والی بنگلوروبلاسٹرس نے67 رنوں سے جیت درج کی تھی۔
ابھی کچھ اوربھی نام باقی
اس ٹیم پرآگےکی جانچ جاری ہے۔ جوائنٹ پولیس کمشنرسندیپ پاٹل نےاطلاع دی کہ اس ریکٹ میں شامل کچھ اوربکیز کوگرفتارکیا گیاہے۔ حالانکہ پولیس نےمیچ میں وینو پرساد کے رول کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا۔
وینوپرساد کھلاڑیوں اوراسپورٹس اسٹاف میں سے گرفتارہونے والے پہلے ملزم ہیں۔ اس سےقبل کرائم برانچ نے بیلاگوی پینتھرس کے مالک علی اشفاق اورایک جانے مانے ڈرمربھونیش بافنا کوحراست میں لیا تھا۔ انہوں نے دہلی کے دوبکیزکے نام بتائے۔
اس ہفتہ پولیس نے بزنس مین اورکے پی ایل ٹیم بلاری ٹسکرس کے مالک اروند وینکٹیش سے بھی پوچھ گچھ کی۔ کے پی ایل کے اس سیزن میں ٹسکرس کے تیز گیند بازبھاویش گلیچا نے پولیس کوبتایا تھا کہ بافنا کے ذریعہ بکیزان تک پہنچےتھے۔
اس تیزگیند بازکوہراوورمیں 10 رن سے زیادہ دینےکےلئےکہا گیا تھا۔ ایسا بھی مانا جارہا ہےکہ کے پی ایل کے کچھ اور کھلاڑیوں کا بھی نام سامنے آسکتا ہے۔
Also read