امریکی صدر کا راہ چلتے اہلیہ سے اظہار محبت کا ویڈیو وائرل

0
158

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اہلیہ جل بائیڈن سے اپنی محبت کے اظہار سے کبھی بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتے اور ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں امریکی صدر خاتون اوّل سے اظہار محبت کرتے نظر آرہے ہیں۔

امریکی صدر کا راہ چلتے اہلیہ سے اظہار محبت کا ویڈیو وائرل

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن خاتون اوّل جل بائیڈن کے ہمراہ اپنے دفتر وائٹ ہاؤس سے باہر نکلے اور اپنی کار تک جانے کے لیے لان کا راستہ چُنا۔

سر سبز لان سے گزرتے ہوئے امریکی صدر اچانک کچھ لمحے کے لیے جھکتے ہیں اور گھاس میں اگے ایک پھول کو توڑ کر خاتون اوّل کو پیش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صدر جوبائیڈن کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور صارفین نے نہایت پسندیدگی کا اظہار کیا۔ صارفین نے جوبائیڈن اور خاتون اوّل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جب کہ کچھ صارفین نے جوبائیڈن کو فرمانبردار اور رومانوی شوہر بھی قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ 78 سالہ امریکی صدر اور 70 سالہ جل بائیڈن کی شادی کو 47 سال ہوگئے ہیں، پہلی بیوی کے انتقال کے 5 سال بعد صدر جوبائیڈن نے موجودہ خاتون اوّل سے شادی کی تھی اور تب سے اچھے برے دنوں کا ساتھی یہ جوڑا بے حد خوشگوار اور رومانوی زندگی گزار رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here