نائب صدر نے برسا منڈا کو سلام کیا

0
183

نئی دہلی، 9 جون : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جد و جہد آزادی میں صف اول کے قبائلی ہیرو برسا منڈا کو ان کی برسی پر جذباتی سلام کیا۔

نائب صدر نے برسا منڈا کو سلام کیا

مسٹر نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ نڈر قبائلی ہیرو نے جدوجہد آزادی میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکمرانی کے خلاف قبائلی معاشرے میں عوامی بیداری پیدا کی۔

مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ ملک کی قبائلی ثقافت کے محافظ’دھرتی آبا‘ برسا منڈا جی کی برسی کے موقع پر ،چھوٹا ناگپور خطے کے مقامی لوگوں کے روایتی اراضی حقوق اور ان کے ثقافت، مذہبی عقائد کے تحفظ کے لئے برطانوی حکمرانی کے خلاف آپ کی ناقابل جدوجہد سلام‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here