دہلی کے پاس ابھی ویکسین دستیاب نہیں، لائن نہ لگائیں: کیجریوال

0
187

نئی دہلی، 30اپریل : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر سے شروع ہورہی 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے، اس لئے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔

دہلی کے پاس ابھی ویکسین دستیاب نہیں، لائن نہ لگائیں: کیجریوال

مسٹر کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہاکہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے اس لئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہیں لگائیں۔ ویکسین آتے ہی ہم تمام کو معلومات دیں گے۔ مراکز پر بھیڑ لگنے سے سوشل ڈسٹینسنگ خرا ب ہوگی اور امن وقان میں خلل پڑ سکتا ہے۔ ا مید ہے کہ ہمیں کل یا پرسوں تک کووڈ شیلڈ کے تین لاکھ ڈوز مل جائیں گے۔ اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن اس میں بھی تعاون چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کووڈ شیلڈ اور ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سے تین مہینہ میں 67-67لاکھ ڈوز کی سپلائی کرنے کے لئے سیڈیول مانگا ہے۔ دہلی کے باشندوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی۔ اگر کمپنیاں وقت سے درکارمقدار میں ویکسین دستیاب کراتی ہیں تو ہم تین مہینہ کے اندر تمام کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین حفاظتی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ اس لئے تمام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here