ہنگری: کورونا وائرس نے ہماری روزمرہ زندگی کو بڑی حد تک تبدیل کیا ہے۔ اب ہنگری کی ایک بیکری میں ویکسین کی مناسبت سے پیسٹریاں اور کیک بنائے گئے ہیں۔
ہنگری کے شہر ویرسیگیز میں واقع کیٹلین بینکو کی دکان پر ویکسین کی طرز پر پیسٹریاں اور مٹھائیاں بنائی گئ ہیں۔ پیسٹریوں پر رنگ برنگی جیلیاں لگائی گئی ہیں اور اوپر خوبصورتی کے لیے سرنج لگائی گئی ہیں۔ جیلی کا رنگ کووڈ 19 ویکسین کو ظاہر کرتا ہے۔ لیموں جیسا پیلا رنگ ایسٹرازنیکا کو ظاہر کرتا ہے، گہرا پیلا سائنوفارم، سبز فائزر، اورنج رنگ اسپتنک پنجم اور گہرا نیلا موڈرنا ویکسین کی نمائیندگی کرتا ہے۔
اس وقت ہنگری میں لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوارہی ہے اور ان کا خیال ہے اپنی ویکسین کی مناسبت سے لوگ پیسٹریاں خریدنے میں دلچسپی ضرور لیں گے۔ اس دوران خود ہنگری میں مختلف اقسام کی ویکسین کی افادیت پر بحث جاری ہے۔ یہاں لوگوں کو ویکسین کے انتخاب کی بجائے کہا گیا ہے کہ جو بھی ویکسین بھی دستیاب ہوگی لگادی جائے گی۔
’لیکن ہماری بیکری میں آپ کو انتخاب کی سہولت حاصل ہے۔ اس میں رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہیں اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔‘ کیٹیلِن بینکو نے کہا جو اس بیکری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پیسٹری کا واحد ضمنی اثر یہ ہے کہ اسے کھاکر چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے