فون دیکھتے ہی…یوگی اسٹیج سے اتر گئے

0
1577

لکھنؤ،04اکتوبر(یو این آئی) کارپوریٹ ٹرین تیجس کے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے نئی دہلی روانہ ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام کے درمیان ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوکسی کافون آگیا تھا جس کی وجہ سے انھیں اپنا پروگرام کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

افتتاح سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ کو پروگرام سے خطاب کرنا تھا۔ اسی دوران کسی کا فون آگیا۔ افسر نے وزیراعلیٰ کے کان میں کچھ کہا اورفون دے دیا۔ وزیراعلیٰ اسٹیج سے اترے اور فون پر مسلسل پانچ منٹ سے زیادہ تک بات کرتے رہے۔

اسے دیکھتے ہی افسران میں چے می گوئی شروع ہوگئی اورقیاس کیا جانے لگا کہ آخر کس کا فون تھا؟ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا فون تھا تو کچھ کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here