اترپردیش کے پولس ڈائریکٹر جنرل بھی کورونا وائرس سے متاثر- Uttar Pradesh Director General of Police also infected with Corona virus

0
181

Uttar Pradesh Director General of Police also infected with Corona virus

لکھنؤ اتر پردیش کے پولس ڈائرکٹر جنرل ہتیش چندر آوستھی بھی ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
دوسری طرف لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش کے انفیکشن کے بعد روشن جیکب نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکھنؤ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ مسٹر جیکب 2004 بیچ کے سکریٹری سطح کے افسر ہیں۔
اتر پردیش میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 27426 متاثرین پائے گئے تھے، جن میں سے لکھنؤ میں 6598 نئے مریض پائے گئے تھے، جس کے پیش نظر ریاست میں ہفتہ کی شب آٹھ بجے سے 35 گھنٹے کا کرفیو لگایا گيا ہے۔ صرف یہی نہیں اگلے حکم تک اب ہر اتوار کو ہفتہ وار تالا بندی ہوگی۔ جن اضلاع میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے وہ جاری رہے گا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں ہدایت دی ہے کہ ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اگر آپ ماسک کے بغیر باہر جاتے ہوئے پکڑے گئے تو پہلی بار ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور دوسری بار 10 گنا زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ مقامی سطح پر یہ تھانیداروں کی ذمہ داری ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی سینئر پولس افسران اور انتظامی افسران بھی اس کے لئے ایک چیکنگ آپریشن کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here