بڑی خبر: سبزی بیچنے والا نکلا کوروناوائرس پازیٹو، 2000 لوگ ہوئے ہوم کوارنٹائن

0
121

 آگرہ: تاج نگری آگرہ میں کورونا وائرس شدید شکل اختیار کر رہا ہے۔ ضلع میں جس طرح سے انفیکشن پھیل رہا ہے اس سے معاشرے میں پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہو رہا ہے۔

شہر کے فری گنج کے چمن لال باڑہ میں سبزی بیچنے والے میں کورونا وائرس پازیٹو کی تصدیق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آناً۔فاناً میں انتظامیہ نے چمن لال باڑہ کے علاقے کو سیل کردیا ہے اور تقریبا 2000 افراد کو دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کورونا متاثر مریض آتو چلاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ سبزی بیچنے لگاتھا۔ بیمار پڑنے کے سبب جب اس کا کورونا ٹیسٹ ہوا تو پایاگیا۔ اب ضلع انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس کے راطبے میں آئے لوگوں کو ٹریس کرنے کا ہے۔
فی الحال علاقے کے 2000 لوگوں کو احتیاطاً کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ متاثر کیسے ہوا۔ سوال یہ بھی ہے کہ اگر وہ آتو چلانے کے دوران کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہے تو وہ سواری کون تھی؟ اسے کھوجنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ساتھ ہی وہ کن۔کن لوگوں کے رابطے میں آیا اس پر بھی ضلع انتظامیہ سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ اور ماتھا پچی کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here