جوبائیڈن نےمنسوخ کیا ٹرمپ کے حکم کو

0
137

امریکی صدرجوبائیڈن نے ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو منسوخ کردیا ہے اس لئے کہ یہ فیصلہ نہ فقط امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا بلکہ یہ امریکی عوام کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کا بھی باعث بنا جس سے امریکی شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے کئی فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here